Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوابی: پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے انتخابی امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ

عرفان جدون پی کے49 سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
شائع 16 جنوری 2024 12:31pm

صوابی میں پی ٹی ائی سے تعلق رکھنے والے آزاد انتخابی امیدوارعرفان جدون کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اس حملے میں محفوظ رہے۔عرفان جدون پی کے49 سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اپنی جماعت سے بلے کا نشان چبھن جانے کے بعد آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

عرفان جدون نے میڈیا کو بتایاکہ گاؤں میں ایک جنازے میں شرکت سے واپسی پر ایک شخص نے مجھ پر دو فائر کیے، تاہم اللہ نے محفوظ رکھا۔

swabi

Election 2024

PK 49