Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چارجر کا جنجھٹ ختم ، بغیر چارجنگ 50 سال تک چلنے والی بیٹری تیار

یہ بیٹری خود ہی بجلی پیدا کرتے ہوئے نصف صدی تک چلے گی
شائع 16 جنوری 2024 01:00pm
تصویر: بیٹا وولٹ۔ٹیک
تصویر: بیٹا وولٹ۔ٹیک

چینی کمپنی کی جانب سے بغیر چارج کیے 50 سال تک چلنے والی ایک انوکھی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق کمپنی کی تیار کردہ یہ بیٹری شدید گرمی اور سخت ترین سردی میں بھی اپنا کام کر سکے گی۔

یہ نئی نیوکلیئر بیٹری ظاہری شکل میں پاکستانی 5 روپے کے سکے کے سائز جیسی ہے۔ یہ بیٹری خود ہی بجلی پیدا کرتے ہوئے نصف صدی تک چلے گی۔

رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بیٹری تجرباتی کام مکمل ہونے کے بعد استعمال اور فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔

نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے تیار کردہ یہ بیٹری تین واٹ کی ہے جو ایٹم بم میں استعمال ہوتی ہے۔

کمپنی مستقبل میں مزید ایک واٹ کی بیٹری بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بیٹریز تیار ہونے کے بعد موبائل فونز، ڈرونز، اسمارٹ ڈیوائسز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی حامل ڈیوائسز میں نصب کی جائیں گی۔

کمپنی نے اس بیٹری کو صارف کیلئے محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان بیٹریز سے ایٹمی تابکاری خارج نہیں ہوتی۔ سال 2025 تک یہ بیٹریز مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

TECHNOLOGY

china

lifestyle

battery

charging

nuclear battery

50 years