Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زید علی اور یمنیٰ نے ایک بار پھر خوشخبری سُنا دی

دو سالہ ایزیان کے ہاتھ میں تھامے بورڈ پر کچھ خاص درج ہے
شائع 16 جنوری 2024 01:03pm
تصویر: زید علی/انسٹاگرام
تصویر: زید علی/انسٹاگرام

پاکستانی نژاد کینیڈین مقبول یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے اپنے مُداحوں کو ایک بڑی خوشخبری سُنادی۔

زید علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اہلیہ یمنیٰ زید اور بیٹے ایذیان کے ہمراہ ایک دلکش ویڈیو کلپ شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اس جوڑے نے ایک بار پھر والدین بننے کی خوشخبری سُنائی ہے۔

ویڈیو کلپ میں زید اور انکی اہلیہ کو صوفے پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے دو سالہ بیٹے ایزیان کو سیاہ بورڈ تھامے چلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ بورڈ پر ’میں بڑا بھائی بننے والا ہوں‘ درج تھا۔

یوٹیوبر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ایک اور بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں! الحمداللہ‘۔

زید علی کی اس ویڈیو پر کئی یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

زید علی اپنی دوست یمنیٰ کے ساتھ 2017 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔ 2021 میں اس جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Instagram

family

Viral Video

Youtuber

lifestyle

Parents To be

reveal

Good News

Zaid Ali

Yumna