توہین الیکشن کمیشن کیس : پی ٹی آئی وکیل کی ممبران سے تلخ کلامی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔
عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت ممبرسندھ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔
الیکشن کمیشن میں ہونے والی اس سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہمیں تو سماعت کا علم ہی نہیں تھا نہ کوئی نوٹس ملا۔ ہمیںمعلوم ہی نہیں تھا کہ کمیشن نےجیل ٹرائل نہیں کرنا۔ سماعت کمیشن میں ہونےکانہیں پتاتھا،گزشتہ سماعت میں جیل میں تاریخ کا اعلان کیاگیا تھا۔
پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ یہ زیادتی ہے،ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ بھی نہیں مل رہی، ہمارےخلاف توہین الیکشن کمیشن کی بھی کارروائی کی جارہی ہے۔
اس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ آپ ہمیں گالیاں نکالیں توہم آگےسےکچھ نہ کریں؟
وکیل پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے خلاف پی ڈی ایم کیا کچھ نہیں بولی۔ انہیں تونہیں بلایا۔ رحیم یارخان میں ہمارے 150لوگوں کےخلاف پرچےکاٹے گئے۔
اس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ، ’تو آپ کیوں حملے کرتے ہیں انتخابی عملے پر۔‘
شعیب شاہین کی جانب سے یہ کہنے پر کہ ، ’عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں‘ ، ممبر بلوچستان نے کہا کہ ، ’جس طرح جیل میں ملزم نے برتاؤ کیا ہم نےوہ بھی برداشت کیا۔‘
پی ٹی آئی وکیل کی جانب سے سماعت 15 فروری کے بعد رکھنے کی استدعا پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دیتے ہیں۔
اس پر شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوجانےدیں،اس کیس میں کوئی ایمرجنسی نہیں ہے۔
کمیشن نے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.