Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز میں ایک اور جھٹکا

نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو میچزمیں دستیابی بعد میں کنفرم کی جائے گی۔
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2024 11:29pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسرعباس آفریدی انجری کا شکار ہو کر نیوزی لینڈ کےخلاف تیسرے ٹی 20 سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے عباس آفریدی کے باہر ہوجانے کا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پیٹ کے نچلے پٹھوں میں کھنچاؤ ہے۔

پی سی بی کے مطابق اسکین میں انجری کے کوئی آثار نظر نہیں آئے، عباس آفریدی کا علاج علامات کے مطابق کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچوں میں عباس آفریدی کی دستیابی بعد میں کنفرم کی جائے گی۔

بالرنے ٹی 20 سیریز میں اب تک 5 وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں پہلے میچ میں 34 رنز دے کر 3 وکٹیں اور دوسرے میچ میں 43 رنز دے کر 2 وکٹیں شامل ہیں۔

پاکستان پہلے ہی سیریز میں شاداب خان کے بغیر کھیل رہا ہے جو ٹخنے کی انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے تھے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی ٹانگ کی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔

Pakistan Cricket Board

PAKvsNZ

ABBAS AFRIDI