Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا پر سُشانت مہتا کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

صارفین نے بھارتی کمنٹیٹر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
شائع 16 جنوری 2024 12:41pm
تصویر: فیس بُک
تصویر: فیس بُک

سوشل میڈیا پر اسلام مخالف تبصروں کے سبب گزشتہ روز سے ’#بائیکاٹ سُشانت مہتا‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سُشانت مہتا یوٹیوب اسپورٹس چینل ’یاری‘ کی میزبانی کرتے ہیں جہاں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے انتخاب اور میچ کی کارکردگی پر بات کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرسُشانت مہتا کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں ان کو بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی پرانی ویڈیو کے ردِعمل میں اسلام مخالف تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں سشانت نے منور فاروقی کے پرانے اسٹینڈ اپ کامیڈی پر ردِعمل ظاہر کرنے کے بعد پیغمبر اسلام محمدﷺ کی مخالفت میں گفتگو کی تھی۔ انہوں نے ہندو دیوتاؤں کے بارے میں بھی بات کی تھی۔

ویڈیو کو دیکھنے والےصحافیوں سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو نے سُشانت مہتا کا ’اصل چہرہ‘ بے نقاب کر دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بس اس مورن کو بلاک کریں اور رپورٹ کریں‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’شیم آن یو‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مذہب کبھی مذاق کا موضوع نہیں بننا چاہئے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مذہبی عقائد اور رسولﷺ کا مذاق اڑانا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ بھارتی مسلمانوں کو سُشانت مہتا نامی جوکر کا بائیکاٹ کرنا چاہیے‘۔

ایک صارف نے پی سی بی سے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھی انہیں ایکریڈیشن نہیں دینی چاہیے‘۔

ایکس پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے بھارتی صحافی کے ساتھ ان کے شو میں دو سے تین افراد بھی شامل ہوتے ہیں، وہ میچ اور اس کے نتائج پر اظہارِ خیال بھی کرتے ہیں۔

india

lifestyle

Munawar Faruqui

Boycott Movement

Ex twitter

SUSHANT MEHTA

SPORTS YAARI