روپے کے مقابلے میں ڈالر کی گرتی قدر رک گئی
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی گرتی قدر رک گئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 280.24 روپے پر بند ہوا۔
اس سے قبل دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 23 پیسے کم ہوئی تھی۔ جبکہ یورو کی قیمت میں 38 پیسے کی کمی سے پاؤنڈ بھی 41 پیسے تک سستا ہوا تھا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پیر کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں 50 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 280.50 روپے سے کم ہوکر 280.00 روپے اور قیمت فروخت 281.00 روپے سے کم ہو کر 280.50 روپے ہو گئی ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 23 پیسے کی کمی سے 279.02 روپے سے کم ہو کر 278.79 روپے اور قیمت فروخت 12 پیسے کی کمی سے 281.37روپے سے کم ہو کر 281.25 روپے ہوگئی تھی۔
Comments are closed on this story.