Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریحام خان نے آصف زرداری کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

فیصل واوڈا کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں سابق صدر سے ملاقات کی ویڈیو وائرل
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2024 09:51am

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کی شخصیت کی معترف نکلیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ریحام خان ایک شادی کی تقریب کے دوران آصف زرداری سے ملاقات کر رہی ہیں۔

یہ دو روز قبل کراچی میں سرانجام پانے والی سابق وزیر فیصل واوڈا کی بیٹی کی شادی کی تقریب تھی جس میں آصف زرداری ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت کئی اہم اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

اس شادی میں تمام وزرائےاعلیٰ ، گورنر،مختلف قبائلی سردار سمیت دیگراہم شخصیات بھی شریک تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف زرداری کی آمد پر وہاں موجود افراد ان سے مصافحہ کررہے ہیں، اسی دوران ریحام نے بھی سابق صدر سے سامنا ہونے پر انہیں آداب کے انداز میں جُھک کر سلام کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کرنے والی ریحام نے اس ویڈیو کیپشن میں لکھا کہ ، ’زرداری صاحب انتہائی شائستہ اور فطری طور پر خوشگوار مزاج کے مالک ہیں۔‘

ریحام کے مطابق اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ بختاور، بلاول اور آصفہ اتنے خوبصورت آداب کے مالک ہیں۔

Asif Zardari

Reham Khan