Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، نئی قیمت کیا ہوگی؟

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں اور روپے کی قدر بہتر ہونے کے پیش نظر فیصلہ
شائع 15 جنوری 2024 11:37pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ نگراں وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی 8 روپے اعلان کردیا جبکہ ڈیزل کی پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کردی۔

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی کمی یا ردوبدل نہیں کیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر قرار رکھی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے97 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 92 پیسے کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 164 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو جائے گا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقراررہیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 31 دسمبر کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی تھیں جبکہ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا اور مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے سستا کیا گیا تھا۔

اُس سے قبل 15 دسمبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول 14 روپے جبکہ ڈیزل 13 روپے 50 پیسے سستا کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں

رواں برس پیٹرولیم قیمتوں میں ڈرامائی کمی، خلیجی ریاست سے انکشاف

عوام کو خاص ریلیف نہ مل سکا، پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا

petrol price

اسلام آباد

Petroleum products

petroleum prices

diesel