Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کھیرا صحت کے ساتھ جلد کیلئے بھی حیرت انگیز فوائد سے بھرپور

کھیرے میں موجود غذائی اجزا جلد کو ٹھنڈک اور تازگی دیتے ہیں
شائع 15 جنوری 2024 04:00pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

جلد کی دیکھ بھال میں جہاں گھریلو ٹوٹکوں اورکریموں کا استعمال لازمی سمجھاجاتا ہے تو وہیں قدرتی اشیاء بھی قابلِ استعمال ہوسکتی ہیں۔

سلاد میں استعمال کیا جانے والا کھیرا جلد کے لیے حیرت انگیز فوائد سے بھرپور ہے۔ کھیرے میں پائے جانے والے مختلف وٹامنز، منرلز اور آمائینو ایسڈز جلد کو چمکدار بھی بناتے ہیں۔

کھیرے جلد کو ٹھنڈک اور تازگی دینے کے علاوہ وٹامن سی، میگنیشیم، سلیکا اور پوٹاشیم جیسے اینٹی انفلیمیٹری وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں۔

یہ جلد کی سوزش کو بھی کم کرتے ہیں، جلد پر موجود اضافی تیل کو دور کرتے ہیں اور بڑھتی عمر کی علامات کو بھی کم کرتے ہیں۔

خواتین فوائد سے بھرپورفائدہ اٹھانے کے لیے روزانہ کھیرے کے جوس کو اپنی غذا میں شامل کریں۔ کھیرے میں چونکہ فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔

وزن کی کمی میں بھی کھیروں کا استعمال آپ کو خاصا مدد کرسکتا ہے۔

Women

lifestyle

Benefits

Juice

Beauty Tips

skincare

cucumber

routine

care

healthy skin

beauty care

Skin

Glowing Skin