Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”خود رام چندر جی بھی رام مندر نہیں جائیں گے“

رام جی نے خواب میں مجھ سے کہا۔۔۔۔ لالو پرساد کے بیٹے کا جلسے میں دعویٰ
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2024 10:15pm

**بھارت کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کیے گئے رام جنم بھومی بھارت کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کیے گئے رام جنم بھومی مندر کا افتتاح 22 جنوری کو کیا جانا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نےاس ایونٹ کو سیاسی فوائد کے خوب بروئے کار لانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

رام مندر کے افتتاح کے حوالے سے بھی دلچسپ خبریں گردش میں ہیں۔ کانگریس اور اپوزیشن کی دیگر بڑی جماعتوں نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام لگایا ہے کہ وہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کو ووٹ بینک مضبوط بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

رام مندر کو سیاسی فوائد کے استعمال کرنے پر کانگریس کے لیڈر اور پارلیمنٹ کے رکن ششی تھرور نے وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر بی جے پی قائدین پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

مہا راشٹر میں شیو سینا بھی، انتہا پسند ہندو جماعت ہونے کے باوجود، وزیر اعظم مودی کو رام مندر کی سیاست پر تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔ شیو سینا کے قائد اُدھو ٹھاکرے نے نریندر مودی کی طرف سے مندروں میں صفائی کی مہم پر بھی شدید نکتہ چینی کی ہے۔

نریندر مودی آجکل مختلف ریاستوں کے شہروں کا دورہ کرکے وہاں مندر صاف کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ان کی کئی وڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے سابق وزرائے اعلیٰ لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے بیٹے تیج پرتاپ یادو کا کہنا ہے کہ رام چندر جی اُس کے خواب میں آئے تھے اور کہا کہ وہ خود بھی رام مندر نہیں جائیں گے۔ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تیج پرتاپ نے کہا کہ رام جی کی مرضی ہے جہاں چاہیں جائیں اور جہاں چاہیں نہ جائیں۔ وہ چاروں شنکراچاریہ کے خواب میں آئے تھے تو میرے خواب میں بھی آگئے اور کہا کہ میرے نام پر یہ سب ڈھونگ چل رہا ہے۔ رام چندر جی کا کہنا تھا کہ میں اپنے نام سے بنائے گئے مندر نہیں جائوں گا۔

Ram Mandir

LALU PRASAD YADAV

TEJ PRATAP YADAV