Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بسترِ مرگ پر بھی کاپیاں چیک کرنے والے اُستاد کی تصویروائرل

'انہیں کوئی نہیں سراہتا' ، تصویر شیئرکرنے والی بیٹی کی دل گداز پوسٹ
شائع 15 جنوری 2024 03:39pm

** والدین کے بعد استاد کا رتبہ ہوتا ہے کیونکہ انہیں روحانی والدین سمجھا جاتا ہے۔ اس بات کو ایک وائرل پوسٹ نے سچ ثابت کر ڈالا۔**

سوشل میڈیا پر ایک جذباتی تصویر وائرل ہورہی ہے جو استاد کی محنت اور اپنے پیشے سے ایمانداری کی جھلک ہے۔

سندرا وینیگس نامی خاتون نے اپنے والد کی بسترِ مرگ پر کام کرتے ایک تصویر شیئر کی تھی۔ بیٹی کا تصویر شیئر کرنے کا مقصد لوگوں کو استاد کی قربانیوں اور مخلصی دِکھانا تھی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں ناقص صحت کے باوجود ٹیچر نے لیپ ٹاپ پر اپنے تمام شاگردوں کو اسائنمنٹ کے نمبر دیے۔

اگلے دن ٹیچر کی وفات کے بعد بیٹی نے تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’ٹیچرز اپنی نوکری کے اوقات کار کے علاوہ بھی بچوں کے لیے اپنی نجی زندگی میں وقت نکالتے ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں سراہتا‘۔

سندرا وینیگس نے مزید لکھا کہ ’اساتذہ اتنے اضافی گھنٹے لگاتے ہیں، اس وقت کا بہت سے لوگوں کو احساس نہیں ہوتا، یہاں تک کہ کووڈ کے دوران، اپنی خراب صحت میں بھی وہ پڑھانا نہیں چھوڑتے‘۔

سندرا وینیگس کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بڑی تعداد میں ٹیچر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے والد کی تعزیت بھی کی۔

students

Pictures

lifestyle

teacher

Viral post

Assignment