Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن نے ایودھیا میں بیش قیمت پلاٹ خرید لیا

رام چندر جی کی جائے پیدائش ہونے کے ناطے میرے لیے ایودھیا روحانی اعتبار سے بہت اہم ہے، بگ بی کا انٹرویو
شائع 15 جنوری 2024 03:00pm

بھارت کے شہر ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کا غلغلہ ہے۔ ایسے میں بالی وڈ کے سپر استار امیتابھ بچن نے ایودھیا کے سیون اسٹار علاقے دی سیو میں پلاٹ خریدا ہے۔

ایودھیا دریائے سریو کے کنارے آباد ہے۔ اس دریا سے موسوم یہ علاقہ ممبئی کے تعمیراتی ادارے دی ہائوس آف ابھینندن لودھا نے تیار کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے جو پلاٹ خریدا ہے اس کی مالیت 14 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ مجھے ایودھیا سے پیار ہے۔ یہ رام چندر جی کی جائے پیدائش ہے۔ امیتابھ بچن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایودھیا کا روحانی اور ثقافتی ورثہ میرے لیے بہت اہم ہے۔ میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب میں ایودھیا میں رہ سکوں گا۔

Amitabh Bachchan

RAM JANM BHOOMI MANDIR

Ayodhya

PLOT