Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب خان کی 3 دن میں طے پانے والی شادی کا دلچسپ قصہ

کرکٹر کی والدہ نے اپنی بہو قرآن خوانی کی تقریب میں پسند کی تھی
شائع 15 جنوری 2024 02:47pm

گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنی جلدی میں طے پانے والی شادی کا دلچسپ قصہ بیان کیا ہے۔

کرکٹر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران منگنی اور شادی کی کہانی سنائی۔

شاداب نے بتایا کہ دسمبر 2022 میں بگ بیش لیگ میں حصہ لینے کے دوران وپ وہ زخمی ہوکر نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

اس دوران ثقلین مشتاق نے شاداب کے اہل خانہ کو اپنے نئے گھر کی مناسبت سے تقریب کی دعوت دی۔

ثقلین کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کے دوران شاداب کی والدہ نے اپنی ہونے والی بہو کو پسند کرلیا اور جھٹ پٹ رشتہ بھی ڈال دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف تین دن کے اندر ان کی شادی ہو گئی۔

شاداب نے بتایا کہ شادی کے بعد وہ پہلے ہی کی طرح ثقلین مشتاق کو ثقی بھائی اور ان کی اہلیہ کو بھابھی کہہ کر ہی پکارتے ہیں۔

شاداب خان نے کرکٹ کے علاوہ اپنے فٹ بال کھیلنے کے ابتدائی شوق کا بھی انکشاف کیا۔

کرکٹر کے مطابق انہیں بچپن سے فٹبال کھیلنے کا شوق تھا اور وہ کرکٹ سے جان چھڑاتے تھےجس کی ایک وجہ ہارڈ بال کرکٹ کھیلنے سے گھبرانا بھی تھی۔وہ کوچ سے چھپ کر دوسرے گیٹ پر جاکر ٹیپ بال یا پھرفٹبال کھیلتے تھے۔

اسی دوران فٹبال ٹیسٹ بھی کلیئر کیا لیکن پھر ان کے والد کے جاننے والے ایک شخص نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا کوئی کیرئیرنہیں ہے جس کے بعدشاداب نے کرکٹ کھیلناشروع کردی۔

cricket

shadab khan

Saqlain Mushtaq