Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

محبت ہو تو ایسی ہو: گرل فرینڈ کی جگہ امتحان دینے والا ’انگریزسنگھ‘ گرفتار

گرل فرینڈ جیسا دکھنے کے لیے چوڑیاں بھی پہنیں اور لپ اسٹک بھی لگائی۔
شائع 15 جنوری 2024 02:20pm

بھارت کی ریاست پنجاب میں پولیس نے ایک شخص کو گرل فرینڈ کی طرف سے امتحان دیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

فریڈ کوٹ پولیس نے بتایا کہ انگریز سنگھ نے اپنی گرل فرینڈ پرم جیت سنگھ کے نام کا جعلی ووٹر اورآدھا کارڈ بھی بنوایا اور زنانہ لباس میں پوری تیاری کے ساتھ امتحان دینے پہنچا۔

یہ 7 جنوری کا واقعہ ہے۔ بابا فریڈ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کوتکا پورا کے ڈی اے طی پبلک اسکول میں ہیلتھ ورکرز کے امتحان کا انتظام کیا تھا۔

فاضلکا سے تعلق رکھنے والے انگریز سنگھ نے زمانہ بھیس میں گرل فرینڈ کی طرف سے امتحان دینے کی تیاری کی۔ اس نے چوڑیاں بھی پہنیں، لپ اسٹک کے علاوہ ماتھی پر بندی بھی لگائی۔

انگریز سنگھ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

INDIAN PUNJAB

BABA FARID UNIVERSITY OF HEALTH SCIENCES

IMPERSONATION

EXAMINATION