Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چین نے کورونا کی نئی قسم سے متعلق انتباہ جاری کردیا

عوام کو غیر معمولی احتیاط برتنے کا مشورہ، انفیکشن کیس کم ہونے پر بھی چینی حکومت خطرہ مول لینے کو تیار نہیں
شائع 15 جنوری 2024 01:55pm

چین میں حکام اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عوام کو غیر معمولی اختیار برتنا پڑے گی کیونکہ کورونا وائرس کی وبا ایک بار پھر بہت پیمانے پر سر اٹھا سکتی ہے۔

چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صحتِ عامہ کے حکام نے ماہِ رواں کے اواخر میں چین کے متعدد علاقوں میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ جے این ون کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

چین میں انفکیشن کے کیس بتدریج کم ہوئے ہیں مگر پھر بھی صحتِ عامہ کے حکام خبردار کر رہے ہیں کہ کسی بھی وقت یہ وبا بڑے پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملک بھر میں انفیکشن کم ہوئے ہیں مگر پھر بھی محتاط رہنا پڑے گا۔ ملک کے طول عرض میں کورونا کے کیس بہت کم ہیں۔ بیشتر انفلوئنزا کے ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ فار وائرل ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن میں چائنا نیشنل انفلوئنزا سینٹر کے ڈائریکٹر وانگ ڈایان کہتے ہیں کہ چین کے تعدد شہروں میں جے این ون کے کیس بڑھے ہیں تاہم کورونا وائرس کے دیگر تمام ویریئنٹس کے کیس کم ہوئے ہیں۔

CORONA VARIANT JN.1

CHINESE OFFICIALS

INFECTION RATE DECREASES