شہریار آفریدی نے انتخابی نشان کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
'نشان کی الاٹمنٹ سے قبل امیدوار سے ان کی رائی لی جاتی ہے'
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بوتل کا انتخابی نشان الات کیے جانے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
شہریار آفریدی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مجھے بوتل کا نشان الاٹ کیا۔ میں سابق وفاقی وزیر رہ چکا ہوں اور سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے۔
شہریار آفریدی کے مطابق سوشل میڈیا سے پتا چلا کہ انتخابی نشان بوتل الاٹ کیا گیا ہے۔ نشان کی الاٹمنٹ سے قبل امیدوار سے ان کی رائی لی جاتی ہے۔ میں نے ریٹرننگ افسر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
درخواست میں الیکشن کمیشن, ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔
Peshawar High Court
Bottle
Election 2024
PTI bat symbol
GENERAL ELECTION 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.