Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اڑنے میں تاخیر کیوں کی، بھارتی مسافر نے پائلٹ کو مکا دے مارا

شدید دھند کے باعث دہلی سے گوا کی پرواز میں 13 گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی، کپتان کی شکایت پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج
شائع 15 جنوری 2024 12:38pm

بھارت میں ایک پرواز میں تاخیر پر مسافر نے مشتعل ہوکر پائلٹ کو مکا جڑ دیا۔ مسافر، ساحل کٹاریا، روانگی میں 13 گھنٹے کی تاخیر سے مشتعل ہوگیا تھا۔

شدید دھند کے باعث بھارت کے بہت سے علاقے سفر کے قابل نہیں۔ سڑکوں کے علاوہ فضائی سفر میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ دہلی سے گوا کی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز میں دھند کے باعث 13 گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر ہوئی تھی۔

اس حوالے سے وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ جب شدید دھند کے باعث پرواز میں تاخیر کا اعلان کیا تو ساحل کٹاریا نے تیزی سے آگے بڑھ کر اسے مکا مارا۔ ساتھ کھڑی ہوئی فلائٹ اٹینڈنٹ نے فوراً اس کے اور مسافر کے درمیان کھڑے ہوکر کہا سر آپ ایسا نہیں کرسکتے۔

کپتان کی شکایت پر ساحل کٹاریا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ملزم ساحل کٹاریا کو طیارے سے اتار کر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا گیا۔

اس وڈیو کے وائرل ہونے پر ملے جلے تبصرے سامنے آئے ہیں۔ بیشتر کا کہنا ہے کہ مسافر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جبکہ چند ایک کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروازوں میں غیر معمولی تاخیر سے مسافر چڑچڑے ہو جاتے ہیں۔

indigo

PASSENGER IRRITATED

PUNCHED THE CABINET