Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افتخاراحمد ’چاچو‘ کہنے والے مداح پر برہم

بلے باز نے فیلڈنگ کے دوران مداح کو ایک مشورے سے بھی نواز دیا، ویڈیو وائرل
شائع 15 جنوری 2024 12:08pm
اسکرین گریب: ایکس
اسکرین گریب: ایکس

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد مداح پر برہم ہوگئے۔

میچ کے دوران مداح کا پاکستانی بلے باز کو ’چاچو‘ کہنا بالکل نہ بھایا۔

سوشل میڈیا پر 33 سالہ افتخار احمد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اننگز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح نے پہلے تو ان کو ’چاچو‘ کہہ کر پکارا، پھر کہا کہ ’میں آپ کا فین ہوں‘ جس پر افتخار احمد نے غصے کی کیفیت میں جواب دیا کہ ’خاموش رہیں‘۔

بلے باز کے اس جواب کے بعد مداح نے کہا کہ ’میرے خاموش ہوجانے سے کیا ہوگا‘۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کی پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی پاکستانی بلے بازوں کو انگلش ٹیم کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے تھے۔

Pakistan Cricket Team

Babar Iftikhar

Viral Video

cricket fans

lifestyle

Pakistan vs New Zealand

fans

Pakistani Cricketer

Match

Ex twitter