بھارتی جنگل میں ہتھنی اور بچے کی وڈیو وائرل
ہتھنی نے سڑک پار کرتے ہوئے بچے کو ایک لمحے کے لیے اپنے سے دور نہیں ہونے دیا، قارئین کے جذباتی تبصرے
بھارت کے ایک فاریسٹ آفیسر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر مختصر دورانیے کی وڈیو جاری کی ہے جس میں ایک ہتھنی کو جنگل میں اپنے بچے کی حفاظت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پروین کاسوان نے بتایا ہے کہ وہ غیر قانونی شکار روکنے کے لیے بنائے گئے ایک ٹاور پر ڈیوٹی دے رہا تھا جہاں سے ایک ہتھنی بچے کے ساتھ گزری۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہتھنی نے گزر گاہ عبور کرنے کے لیے بڑھنا شروع کیا تو بچے کو ساتھ لیا اور بچے سے ایک لمحے کے لیے بھی دور ہوئی نہ اسے دور ہونے دیا۔
یہ وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔ ہزاروں افراد نے اسے پسند کیا ہے اور خاصے جذباتی تبصرے کیے ہیں۔
Video Viral
INDIAN JUNGLE
ELEPHANT AND CALF
FOREST OFFICER
AFFECTION
مقبول ترین
Comments are closed on this story.