Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

عمران عباس نے بھارتی شہر کے لیے بےانتہا پسندیدگی کی وجہ بتادی

'میری والدہ کہتی تھیں کہ اتنا تم اسلام آباد سے پنڈی نہیں جاتے جتنا انڈیا جاتے ہو'
شائع 15 جنوری 2024 10:46am
اسکرین گریب: یوٹیوب
اسکرین گریب: یوٹیوب

پاکستان شوبزانڈسٹری کے مقبول اداکارعمران عباس نے اپنے پسندیدہ بھارتی شہردہلی کے پسندیدہ ہونے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور سفر کے تجربات پر روشنی ڈالی۔

انٹرویو کے دوران عمران اشرف نے ’پائلٹ‘ ہونے کا انکشاف بھی کیا۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ ’ٹام کروز کو دیکھ کر مجھے شوق ہوگیا تھا، مجھے یہ لگا کہ میں بھی ٹام کروز بن سکتا ہوں۔ پھر میں نے طیارہ اڑانا سیکھا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میری دلچسپی ختم ہوگئی تھی‘۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران بھارتی شہر دہلی کو پسندیدہ قرار دیا۔ عمران اشرف نے کہا کہ ’میں دہلی کے ائر پورٹ سے بہت متاثر ہوا ہوں، وہاں زبردست آرٹ ورک بنا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ائر پورٹ پر اپنی ثقافت سے وابستہ ہر چیزیں عیاں کی ہے۔ انہوں نے اس جگہ اپنا آرٹ، کلچر اور معیشیت بتادی ہے‘۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے دہلی سے بڑے بڑے ائر پورٹ بھی دیکھیں ہیں لیکن دہلی کا ائر پورٹ ایک شاندار نمونہ ہے۔ وہاں نئے آنے والوں کو اپنے ملک کی ثقافت سے متعلق بتانے کیلئے ایک بہت عمدہ طریقہ ہے‘۔

عمران عباس نے کہا کہ ’میں نے بہت دفعہ بھارت کا سفر کیا ہے کہ میری والدہ کہتی تھیں کہ تم اسلام آباد سے پنڈی نہیں جاتے جتنا تم انڈیا جاتے ہو‘۔

عمران عباس نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ بھارت میں بہت گرمجوشی محسوس کی ہے۔ انہوں نے بھارت میں اس جگہ کا بھی سفر کیا ہے جہاں سے ان کے والدین ہجرت کر گئے تھے۔ عمران اشرف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں سیاسی تناؤ ہے لیکن ان دونوں ممالک کے درمیان محبت بھی ہمیشہ رہے گی۔

عمران عباس کا شمار پاکستان کے نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کو بھارت کی فلموں میں سب سے زیادہ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

india

Interview

imran abbas

lifestyle

شخصیات

podcast

showbiz celebrities

Pilot

Indian Culture

Dehli Airport