Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹلی آزاد کشمیر: جنگلات میں آتشزدگی، قریبی آبادی کو بھی خطرات

جنگلات میں آگ لگنے سے قیمتی درخت جل گئے
شائع 15 جنوری 2024 12:21am
کوٹلی آزاد کشمیر: نکیال کے جنگل کھنڈیل پہاڑی کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ تصویر بذریعہ مصنف
کوٹلی آزاد کشمیر: نکیال کے جنگل کھنڈیل پہاڑی کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ تصویر بذریعہ مصنف

کوٹلی آزاد کشمیر میں جنگلات میں آتشزدگی سے کئی درخت جل گئے۔

نکیال کے جنگل کھنڈیل پہاڑی کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔

جنگلات میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت جل گئے۔ اگر آگ پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو آگ سے قریبی آبادی کو بھی شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

azad kashmir

Indian occupied Kashmir

fire