Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج کے 5 شہداء مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

نمازجنازہ میں لواحقین سمیت پاک فوج کے افسران و جوانوں نے شرکت کی، آئی ایس پی آر
شائع 14 جنوری 2024 11:09pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں شہید ہونے والے 5 جوانوں کو اپنے آبائی علاقوں میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نمازجنازہ میں لواحقین سمیت پاک فوج کے افسران و جوانوں اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

سپاہی ٹیپو رزاق شہید کی نماز جنازہ ساہیوال میں ادا کی گئی، جب کہ سپاہی سنی شوکت کی نمازجنازہ کراچی میں ادا کی گئی۔

اس کے علاوہ لسبیلہ میں سپاہی شفیع اللہ کی نمازجنازہ ادا کی گئی۔ لائس نائیک طارق علی شہیدکی نمازجنازہ اورکزئی اور سپاہی محمدطارق کی میانوالی میں ادا کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ہفتے کو بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشت گردوں کی نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی۔

فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک اور بہادری سے لڑتے ہوئے 5 جوان شہید ہوگئے تھے۔

ہفتے کو ہی ایک دوسرے واقعے میں شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ آپریشنز کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

pakistan army

security forces operation

Pakistan Law and order situation