Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

عالم اسلام کے حکمرانوں اور اقوام متحدہ نے مجرمانہ خاموشی اپنالی، سراج الحق کا غزہ ملین مارچ سے خطاب

مسجد اقصیٰ آزاد ہوگی اور اسرائیل نیست و نابود ہوگا، حجۃ الاسلام علامہ حسن ظفر نقوی
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2024 10:41pm

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوام اگر غزہ و فلسطینی مسلمانوں کی مدد اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی چاہتے ہیں تو انتخابات میں جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے جذبات فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔ حجۃ الاسلام علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ آزاد ہوگی اور اسرائیل نیست و نابود ہوگا۔

غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف جماعت اسلامی نے شارع فیصل، کراچی میں غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں کارکنان اور حجۃ الاسلام علامہ حسن ظفر نقوی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

سراج الحق نے مارچ سے خطاب میں کہا کہ اہل کراچی نے زبردست مارچ منعقد کر کے پیغام دیا وہ جاگ رہے ہیں، جماعت اسلامی نے ایک ارب چالیس کروڑ رقم فلسطینی مسلمانوں کے فنڈ میں جمع کروائی۔

انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کی چوہتر لاکھ افواج نے فلسطینی مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا، ہم نے ایک ایک سفارتخانے پر دستک دی، افسوس عالم اسلام کے حکمرانوں اور اقوام متحدہ نے مجرمانہ خاموشی اپنائی ہوئی ہے۔

شرکاء سے خطاب میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم فلسطین کے عوام کے ساتھ ہیں، اور ہم انتخابات میں بھی فلسطینیوں کو نہیں بھولے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کا قتل عام کررہا ہے، ہم امریکا کے ایجنٹوں سے لڑتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم انتخابات کو بھی عبادت سمجھ کر لڑتے ہیں۔

 کراچی: جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ کے شرکاء میں بچے بھی کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ فوٹو۔۔آج نیوز
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ کے شرکاء میں بچے بھی کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ فوٹو۔۔آج نیوز

مارچ میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر خواتین اور بچے بھی مارچ میں شریک رہے۔

 کراچی: جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔ فوٹو۔۔آج نیوز
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔ فوٹو۔۔آج نیوز

مظاہرین نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

حجۃ الاسلام علامہ حسن ظفر نقوی کا غزہ ملین مارچ سے خطاب

مارچ کے شرکاء سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ نے دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کو ایک جگہ جمع کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کے عوام اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔

 کراچی: حجۃ الاسلام علامہ حسن ظفر نقوی غزہ ملین مارچ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ کھڑے ہیں۔ فوٹو ۔۔ آج نیوز
کراچی: حجۃ الاسلام علامہ حسن ظفر نقوی غزہ ملین مارچ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ کھڑے ہیں۔ فوٹو ۔۔ آج نیوز

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کا خون اور شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مسجد اقصیٰ آزاد ہوگی اور اسرائیل نیست و نابود ہوگا۔

israeli air strikes

Israel Palestine conflict

jamat e islami karachi

Gaza War