Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن

الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 206 کے تحت اس پر عملدرآمد لازمی ہے، ترجمان
شائع 14 جنوری 2024 04:49pm
فوٹو – فائل
فوٹو – فائل

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنائیں۔

ملک میں الیکشن کی گہما گہمی جاری ہے، سیاسی جماعتیں بھی خاصی متحرک ہیں اور الیکشن کے حوالے سے ضروری کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر پوسٹ کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں جنہیں عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں، الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 206 کے تحت، جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 05 فیصد نمائندگی کو یقینی بنانا لازمی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنی پوسٹ میں تمام متعلقہ سیاسی جماعتوں کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024