Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کا کل اوکاڑہ میں جلسہ، تعلیمی سرگرمیاں معطل

ڈی سی اوکاڑہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری، مریم نواز پارٹی منشور کے اہم نکات پر بات کرینگی، ن لیگ
اپ ڈیٹ 14 جنوری 2024 08:11pm
مریم نواز
مریم نواز

مسلم لیگ نون کی چیف ارگنائزر مریم نواز شریف کل پیر 15 جنوری کو اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ جلسے کے موقع پر مقامی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اوکاڑہ میں مریم نواز کی آمدپرتعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈی سی اوکاڑہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن ڈائریکٹرایجوکیشن ساہیوال نے جاری کیا۔

مقامی انتظامیہ نے کوریج کرنے والےصحافیوں کیلئے سیکورٹی پاس حاصل کرنالازم قرار دیا ہے۔

مریم نواز پیر کو دن 12بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ مریم نوازاوکاڑہ کےاقبال سٹیڈیم میں جسلے سے خطاب کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ جلسےمیں مسلم لیگ ن کےمنشورکےاہم نقاط پربات کی جائےگی۔

PMLN

Maryam Nawaz

تعلیم

Election 2024