Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی ائی سینیٹر بیرون ملک جاتے ہوئے طیارے سے آف لوڈ

فلک ناز چترالی کو ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے روکا
شائع 14 جنوری 2024 12:53pm
فلک ناز چترالی
فلک ناز چترالی

پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز چترالی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے ایف آئی اے نے روک دیا۔

فلک ناز چترالی کو ایف آئی اے حکام نے طیارے سے آف لوڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق فلک ناز چترالی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

فلک ناز چترالی پرواز ای کے 615 کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی جارہی تھیں۔ دبئی سے انہیں برطانیہ روانہ ہونا تھا۔

اف لوڈ کیے جانے کے بعد فلک ناز چترالی نے کچھ دیر ایئرپورٹ پر انتظار کیا جس کے بعد انہیں واپس روانہ کر دیا گیا۔

ناؤ مئی کے واقعات کے بعد فلک ناز چترالی کو اسلام اباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

pti

Falak Naz Chitrali