Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ پر اسرائیلی حملوں کو 100 دن مکمل، 23,843 فلسطینی شہید

18 لاکھ افراد بے گھر، اسرائیلی یرغمالیوں میں سے 136 بدستور حماس کی قید میں
شائع 14 جنوری 2024 09:24am
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 50 فیصد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 50 فیصد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے 100 روز مکمل ہوگئے ہیں اس دوران 23,843 فلسطینی شہید جبکہ 60,317 زخمی ہوئے۔ اس دوران غزہ میں 18 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوگئے ۔

اسرائیلی کارروائیوں میں مغربی کنارے میں بھی 347 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 4000 زخمی ہوگئے ۔ مغربی کنارے میں چھاپہ مار کرروائیوں میں 1208 فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں ۔

حماس کے زیر قید 250 یرغمالیوں میں سے 121 رہا کردیئے گئے، 33 یرغمالی حملوں میں مر گئے اور 136 بدستور حماس کی قید میں موجود ہیں۔

غزہ پرسات اکتوبر سے اب تک 29,000 بم اور گولے گرائے گئے ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے 14,000 راکٹ داغے گئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 50 فیصد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور 36 میں سے 15 اسپتال فعال ہیں، جبکہ 69 فیصد اسکول تباہ ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین کارروائیوں میں ہفتہ کی شب اسرائیلی فوج نے حماس رہنما العروری کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔ چھاپوں کے دوران 14 فلسطینی شہید ہوگئے۔

Gaza War