Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اختر ڈار نے ڈبل گیم نہیں کھیلا، زبردستی پریس کانفرنس کرائی گئی، پی ٹی آئی

نظریاتی گروپ نے پہلے زیادہ سیٹیں مانگی تھیں، پی ٹی آئی ترجمان
شائع 14 جنوری 2024 08:56am

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نظریاتی کے سربراہ اختر اقبال ڈار سے زبردستی پریس کانفرنس کرائی گئی، انہوں نے پہلے زیادہ سیٹیں مانگی تھیں لیکن ہم نہیں سمجھتے انہوں نے ڈبل گیم کی ہے۔

اختر اقبال ڈار نے ہفتہ کی شام پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سے معاہدے سے انکار کیا تھا۔ جب کہ معاہدے کی نقل سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ نظریاتی گروپ کے 7 امیدواروں نے الیکشن لڑنا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رؤف حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی نظریاتی سے2ہفتےپہلےمعاہدہ ہوا، ہمارےپاس معاہدے کی کاپی موجودہے، اختراقبال ڈارکی پریس کانفرنس حیثیت نہیں رکھتی.

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ نہ آنےپرامیدواروں کونظریاتی گروپ کے ٹکٹ جمع کرانے کی ہدایت کی، اختراقبال ڈارسےزبردستی پریس کانفرنس کروائی گئی،انہوں نے خود ٹکٹس پر دستخط کیےہوئے ہیں۔

رؤف حسن نے کہاکہ اختراقبال ڈارسےپہلےبھی تعلقات تھے، اختراقبال نےپہلےزیادہ سیٹس کی ڈیمانڈ کی تھی، بعد میں شیخوپورہ کی4سیٹیں مانگیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایسانہیں سمجھتےکہ اختراقبال نےڈبل گیم کیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہاکہ ہمارےامیدواروں کوٹکٹ جمع نہیں کروانےدیئےجارہے، بیرسٹرگوہراورعمرایوب کےگھرپرگڑبڑکی گئی۔

رؤف حسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہرمنٹ میں نئےنئےقانون لارہاہے، الیکشن کمیشن نےآخری وقت میں مراسلہ کیوں جاری کیا۔

Election 2024

PTI bat symbol

PTI Nazriati