Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پلان ’بی‘ کیخلاف الیکشن کمیشن کا حکمنامہ جاری

دھوکہ دیا جا رہا ہے، دوسری جماعت کے امیدوار کو انتخابی نشان نہ دیا جائے، الیکشن کمیشن
شائع 13 جنوری 2024 05:41pm
پی ٹی آئی نظریاتی کا نشان بلے باز ہے
پی ٹی آئی نظریاتی کا نشان بلے باز ہے

تحریک انصاف کے پلان بی کے خلاف الیکشن کمشن نے حکم نامہ جاری کردیا۔ آر اوز کو پی ٹی آئی امیدواروں سے پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹ قبول نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر دعوے کیے جا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی امیدواروں سے نظریاتی گروپ کی ٹکٹیں چھینی جا رہی ہیں۔

پی ٹی آئی نے پلان بی کے تحت اپنے امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی سے ٹکٹ جاری کیے ہیں جنہیں جمع کرانے کا سلسلہ ہفتہ کو شروع کیا گیا۔

اس پر الیکشن کمیشن نے حکم جاری کیا کہ الیکشن کمیشن کودھوکا دیکرقانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے آراوزایسے کسی امیدوار کو دوسرا انتخابی نشان نہ دیں۔

الیکشن کمیشن نے حکم جاری کیا کہ اکثرامیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں الیکشن کمیشن کودھوکا دیا جارہا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیاکہ کوئی انتخابی نشان کسی دوسرے پارٹی کے امیدوارکونہ دیاجائےجوامیدوار کسی اورجماعت کا ممبرہواوردوسری جماعت کا نشان مانگے وہ نہ دیاجائے آراوزایسے کسی امیدوار کو دوسرا انتخابی نشان نہ دیں، الیکشن ایکٹ کے تحت امیدوار اپنی پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زیادہ پارٹی کا رکن نہیں ہوسکتا۔

تحریک انصاف نے تمام قومی وصوبائی امیدواروں کوپاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری کیے ۔ پی ٹی آئی کیجانب سے جاری اعلامیے میں ہدایت کی گئی کہ تمام امیدواران تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس آراوزاورڈی آروزکے دفاترمیں جمع کرائیں۔

18 ماہ سے کہہ رہا ہوں مذاکرات کرو لیکن کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، عمران خان

پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس: چیف جسٹس کی نیاز اللہ نیازی سے تلخ کلامی، علی ظفر کی معذرت

انتخابی نشان کیس: یہ تو سلیکشن ہوگئی، پی ٹی آئی نے الیکشن کیوں نہیں کروایا ، چیف جسٹس

دریں اثنا سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے دعوے کیے گئے ہیں کہ پی ٹی آئی امیداروں سے نظریاتی گروپ کی ٹکٹیں چھینی جا رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اس دعوے کو ری ٹوئیٹ کیا گیا کہ ”پی ٹی آئی کے امیدواروں سے پی ٹی آئی نظریاتی کی ٹکٹیں چھیننے کی خبریں آرہی ہیں،بشارت راجہ کی ٹکٹ چھین کر نامعلوم شخص بھاگ گیا۔“

Election 2024

PTI bat symbol

PTI Nazriati

PTI blan B