Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار جی ڈی اے کے حق میں دستبردار

ایم کیوایم امیدوار این اے 217، پی ایس 58 اور پی ایس 59 سے راحیلہ مگسی کے حق میں بیٹھ گئے
شائع 13 جنوری 2024 05:07pm
ٹنڈوالہ یار : ایم کیوایم امیدوار این اے 217، پی ایس 58 اور پی ایس 59 سے جی ڈی اے کے حق میں دستبردار۔ فوٹو۔۔ آج نیوز
ٹنڈوالہ یار : ایم کیوایم امیدوار این اے 217، پی ایس 58 اور پی ایس 59 سے جی ڈی اے کے حق میں دستبردار۔ فوٹو۔۔ آج نیوز

ٹنڈوالہ یار میں ایم کیو ایم پاکستان کے امید وار گرینڈ ڈیموکریٹک لائنس (جی ڈی اے) کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

ٹنڈوالہ یار میں این اے 217 سے جی ڈی اے امیدوار راحیلہ گل مگسی نے ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا اور ان کے امیدوار کو اپنے حق میں دستبردار ہونے کی درخواست کی۔

جس کے بعد ایم کیوایم پاکستان، این اے 217، پی ایس 58 اور پی ایس 59 سے راحیلہ مگسی کے حق میں دستبردار ہوگئی۔

این اے 217 سے ایم کیوایم کے دستبردار ہونے والے امیدوار عظیم قائم خانی ہیں جبکہ پی ایس 58 سے جمیل خانزادہ اور پی ایس 58 سے عمران عمر جی ڈی اے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوئے۔

MQM Pakistan

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024