Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

زرعی امور کا ماہر لائیو ٹیلی کاسٹ میں گرا اور چل بسا

59 سالہ ابی داس بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا کا تھا، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے منہ کے بل گرا
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2024 06:00pm

بھارت میں زرعی امور کے ایک سینیر ماہر لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران گرے اور چل بسے۔ 59 سالہ ابی داس کا تعلق جنوبی ریاست کیرالا تھا۔ ان کا شمار سرکردہ زرعی ماہرین میں ہوتا تھا،

کیرالا کے دارالحکومت ترووننت پورم میں سرکاری ٹی وی کے لائیو پروگرام کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ابی داس کو سینے میں درد محسوس ہوا۔

ایک لمحے کا توقف کرکے ابی داس جھکے اور پھر گرگئے۔ انہیں فوراً گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

ابی داس نے کیرالا فیڈز لمٹیڈ کے ایم کی حیثیت سے بھی انجام دیں۔ آج کل وہ کیرالا ایگریکلچرل یرنیورسٹی میں شعبہ مواصلات کے سربراہ تھے۔

death

DOOR DARSHAN

AGRICULTURAL EXPERT

ABI DAS

LIVE TELECAST