ہدایتکار و اداکار نبیل طفر کو بلبلے میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
مقبول کامیڈی ڈرامے ’بُلبلے‘ میں اداکاری سے محظوظ کرنے والے اداکارنبیل ظفر نے ڈرامہ بنانے سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ٹی وی اینکر فرح اقرار کے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے 14 سال سے نشر ہونے والے ڈرامے بلبلے کے بارے میں چھپے رازوں سے پردہ اٹھایا۔
میزبان کی جانب سے ڈرامے کی شہرت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’میں 2009 میں انگلینڈ سے واپس آیا تھا۔ میں کئی شریک پروڈیوسرز کے طور پر کام کر رہا تھا لیکن میں اپنے بلبوتے پر کچھ کرنا چاہتا تھا۔ جب میں نے اپنی پروڈکشن کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا تو میں نے اپنی والدہ سے اس سلسلے میں کامیابی کیلئے دُعا کرنے کا کہا‘۔
نبیل ظفر نے مزید کہا کہ ’میری والدہ نے کہا کہ میں اللہ کو درخواست دوں گی۔ 2009 میں اپنی پہلی پروڈکشن کمپنی بنائی، اس کمپنی کا یہ پہلا پراجیکٹ تھا۔ میں نے اپنے دوست علی عمران سے مفت میں اسکرپٹ کے لئے رابطہ کیا، انہوں نے پہلے سے لکھا ہوا اسکرپٹ دیا جو ”بلبلے“ تھا‘۔
ڈراموں کے کرداروں سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد میں نے رانا رضوان سے درخواست کی کہ وہ اس کی ہدایت کاری کریں۔ میں محمود اسلم کو بھی بورڈ میں لایا کیونکہ وہ میرے دوست تھے اور کم بجٹ پر کام کرنے کے لیے تیار تھے۔
خواتین کرداروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ ’تمام خواتین اداکاراؤں نے اس سٹ کام میں خوبصورت کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ میں نے ماریہ واسطی سے رابطہ کیا لیکن ان کی دیگر مصروفیات تھیں۔ انہوں نے عائشہ عمر کو میرے پاس بھیجا جو ڈرامے میں شامل ہونے پر راضی ہو گئیں۔
ڈرامے کا مقبول کردار ’مومو(ممتاز)‘ سے متعلق تفصیلات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں نے حنا دلپزیر کو ایک قسط کے لئے سائن کیا۔ انہوں نے اپنے کردار کا خاکہ خود تیار کیا، ان کی قسط کو مداحوں نے پسند کیا۔ جب حنا نے مستقل حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تو ہم نے محمود صاحب کی بیوی کے کردار ان کو دے دیا‘۔
نبیل ظفر کے مطابق ’بلبلے‘ کے علاوہ انہوں نے ’رس گلے‘، ’ہنی مون‘، ’لو کے لیے‘، ’ڈگُڈُگی‘ اور دیگر ڈراموں کی ہدایت کاری کی لیکن بلبلے سب سے طویل اور کامیاب ترین ڈرامہ رہا۔
نبیل ظفر پاکستان کے باصلاحیت اور معروف اداکار ہیں جنہوں نے اپنے ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے دھواں میں ڈاکٹر داؤد کا کردار ادا کیا تھا۔ ا
Comments are closed on this story.