Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وینیزوئیلا نے پیٹرو کرپٹو کرنسی منسوخ کردی

امریکی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنے کیلئے صدر نکولا مدورو نے 6 سال قبل یہ کرنسی لانچ کی تھی۔
شائع 13 جنوری 2024 09:22am

جنوبی امریکا کے ملک وینیزوئیلا نے متبادل پیٹرو کرپٹو کرنسی منسوخ کردی ہے۔ یہ کرنسی 6 سال قبل لانچ کی گئی تھی۔

تیل برآمد کرنے والے ملک کے صدر نکولا مدورو نے امریکا کی طرف سے نافذ کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پیٹرو کرپٹو کرنسی لانچ کی تھی۔

اب یہ کرنسی پیر 15 جنوری سے منسوخ ہو جائے گی۔ پیٹریا پلیٹ فارم نے پیٹرو کرپٹو کرنسی کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے آن لائن والٹ میں موجود رقم مقامی کرنسی میں تبدیل کروالیں۔

PETRO CRYPTOCURRENCY

VENEZUELA