Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف کون سا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟

کیویز نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی
شائع 12 جنوری 2024 10:46pm

پاکستان کے ٹی 20 کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی بیٹر فن ایلن نے کپتان شاہین آفریدی کے دوسرے اوور میں انکے خلاف 24 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، یہ ٹی20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں شاہین کا سب سے مہنگا اوور تھا۔

اس سے قبل پہلے اوور میں شاہین آفریدی نے گولڈن ڈک پر اوپنر ڈیون کانوے کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 5 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا اگلا میچ 14 جنوری اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

Pakistan Cricket Team

Auckland

t20 series

Shaheen Shah Afridi

T20I series

Pakistan vs New Zealand