Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کو اپنا ہدف بنالیا

علاج کیلئے انگلینڈ جا رہا ہوں ، امید ہے پیرس اولمپکس میں حصہ لے سکوں گا، ارشد
شائع 12 جنوری 2024 10:09pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ایتھلیٹ ارشد ندیم نے انجری سے نجات کے بعد پیرس اولمپکس میں شرکت کرکے میڈل جیتنے کو ہدف بنالیا۔

لاہور میں کھلاڑیوں کو انجریز سے بچاؤ، ڈوپنگ کے نقصانات اور متوازن خوراک سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم اور قومی ایتھلیٹس کے ساتھ طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ وہ علاج کیلئے انگلینڈ جا رہے ہیں اور امید ہے وہ پیرس اولمپکس میں حصہ لیں گے۔

ارشد ندیم نے انجری سے نجات کے بعد پیرس اولمپکس میں شرکت کرکے میڈل جیتنے کو ہدف بنایا ہے۔

مزید پڑھیں

صدر، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ کا چیک دے دیا

سیمینار میں ماہرین نے شرکاء کو اینٹی ڈوپنگ اور نیوٹریشن سے متعلق لیکچرز بھی دیے۔

sports

arshad nadeem

paris olympics

health benefits