Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم رجب ہوگی

مختلف مقامات سے ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں
شائع 12 جنوری 2024 09:17pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا، یکم رجب ہفتہ 13 جنوری 2024ء کو ہوگی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ، ایوان اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ لاہور میں ہوا۔ جس میں ماہ رجب المرجب کا چاند دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، کراچی میں منعقد ہوئے جس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی۔

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پرمطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جن میں نواب شاہ، تھرپارکر، عمرکوٹ کنری، چھور، بدین، حیدر آباد، پسنی، وندر بلوچستان اور دیگر مقامات پر چاند نظر آگیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب المرجب 13جنوری 2024 بروزہفتہ کو ہوگی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان پر وزارت سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

اجلاس کے آخر میں فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی،عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام ترقی وخوشحالی، اتحاد و وحدت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Moon

Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony

Abdul Khabeer Azad