Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عین ٹرین کی آمد سے قبل پٹڑی پر گرنے والی ضعیف خاتون معجزاتی طور پر بچ گئیں

الیکٹرک وہیل چیئر پر موجود خاتون ریلوے ٹریک پر اچانک گر گئی تھیں
شائع 12 جنوری 2024 04:00pm
تصویر: سوئس میڈیا
تصویر: سوئس میڈیا

ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود زندہ بچ جانے والی ضعیف خاتون کیلئے یہ بات سچ ثابت ہوئی کہ ’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘۔

سوئٹرزلینڈ میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے نے سب ہی کو حیران کردیا۔ ایک عمر رسیدہ خاتون ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں۔

سوئس پولیس کے مطابق الیکٹرک وہیل چیئر پر موجود خاتون ریلوے ٹریک پر اچانک گر گئی تھیں۔ اس کے فوری بعد خاتون کے اوپر سے ایک ٹرین گزری تھی لیکن وہ محفوظ رہیں۔

آرگاؤ کینٹن پولیس کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا حادثہ شمال مغربی سوئٹزرلینڈ کے باسل شہر کے قریب قیصروگسٹ اسٹیشن پر منگل کی دو پہر پیش آیا۔

پولیس نے 70 سالہ خاتون کو انتہائی خوش قسمت خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ریلوے پٹریوں کے درمیانی جگہ پر پھنس گئی تھی، جس کی وجہ سے ان کے اوپر سے گزرنے والی ٹرین انہیں کچھ نہ کرسکی۔

اس کے بعد خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا۔ جائے وقوعہ پر موجود ایک شخص خاتون کو ریسکیو کرتے ہوئے وہیل چیئر کے کچھ حصوں سے ٹکراکر معمولی زخمی بھی ہوا تھا۔

incident

Train

lifestyle

switzerland

Wheel Chair

Old lady