Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا

15 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سُنا دیا گیا
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2024 06:29pm

الیکشن کمیشن نے 15 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا ہے۔ 2 جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے 15 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جاری فیصلے کے مطابق آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل پیس کونسل پارٹی کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔

پاکستان نیشنل مسلم لیگ، پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اور نظام مصطفیٰ پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کردیا گیا۔

فیصلے کے تحت آل پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیا گیاجبکہ جمیعت علمائے پاکستان نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی لسٹ ہونے والی سیاسی جماعتوں کو متعدد بار انٹراپارٹی کروانے سے متعلق شوکاز نوٹسسز جاری کیے گئے لیکن مذکورہ سیاسی جماعتوں نے نوٹس موصول ہونے کے باوجود غیر سنجیدہ رویہ اپنایا اور انٹرا پارٹی انتخابات منعقد نہیں کروائے گئے ۔

Election commission of Pakistan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024