Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف نے اپنی سیاست ختم کرلی، عمران خان

سازش کرنے والوں پر کوئی کیس نہیں، بےنقاب کرنے والے کو سزا دی جارہی ہے
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2024 06:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم پنجھوتھا کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ سازش کرنے والوں پرکوئی کیس نہیں لیکن جس نےسازش بےنقاب کی ، اسے سزادی جارہی ہے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد باہرآکرمیڈیا سے گفتگو کرنے والے پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ اُن کی عمران خان سے کیا بات ہوئی ہے۔

نعیم پنجوتھا کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ سیکریٹ ایکٹ کےتحت کارروائی کاکہا گیا لیکن میں حقیقی آزادی کیلئے ڈٹ گیا، یہاں بڑے چوروں کو کلین چٹ دےدی جاتی ہے۔ سازش کرنے والوں پرکوئی کیس نہیں لیکن جس نے سازش کو ایکسپوزکیا اسے سزادی جارہی ہے۔

وکیل نے مزید بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ ، ’عون چوہدری، گواہ ہے۔ جو ہمیں الیکشن سے باہر رکھنا چاہتے ہیں انہی کو ہمارے خلاف گواہ بنایا گیا تو ایسی گواہی کی کیا ویلیو ہو گی‘۔

عمران خان نے مزید کہا کہ توشہ خانہ میں اشیاء لینے کیلئے جو قانون تھا وہ پورا کیا گیا ہے، جس گاڑی کو توشہ خانہ سے لے ہی نہیں سکتے تھے اس پر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا۔ جان بوجھ کر ایسے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

نعیم پنجوتھا نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے اپنی گفتگو کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 12 ماہ سے ہماری درخواست ہائیکورٹ میں پینڈنگ ہے،نہ درخواست واپس لینے دی جارہی اورنہ کیس چلنے دیا جارہا ہے۔

وکیل کے مطابق نعیم پنجوتھا نے ان سے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی پوری تحقیقات ہونا چاہیئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اور وڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیجزکیو سامنے نہیں آرہیں۔

imran khan