Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیااکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہاہے، وزیراطلاعات بلوچستان

ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ کو فارن فنڈنگ کا آغاز ہوچکا ہے، جان اچکزئی کی میڈیا سے گفتگو
شائع 12 جنوری 2024 01:42pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیااکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہاہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کاحصہ ہے اور مضبوط حصہ رہے گا۔ شہداء کےخاندانوں کے شکرگزارہیں جنہوں نےمنافقوں کےچہرے بےنقاب کیے۔

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے مطابق ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ کو فارن فنڈنگ کا آغاز ہوچکا ہے ، بلوچستان کے لوگ جانتے ہیں کہ بھارت فنڈنگ کررہا ہے۔ قوم دشمنوں کو پہچان چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تمام قومیتوں کےلوگ رہتے ہیں، ہم دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ نام نہاد دانشور بےنقاب ہوگئے ہیں۔

india

بلوچستان

missing person case

Jan Achakzai

Mahrung Baloch