Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فضل الرحمان اور ایمل ولی پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، 3 گرفتار

تینوں دہشتگردوں نے پکتیا افغانستان مرکز سے فدائی ٹریننگ حاصل کی تھی، پولیس
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2024 02:16pm

محکمہ انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ) نے متنی میں کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور کو گرفتارکرلیا۔

خودکش حملہ آور کی نشاندہی پر اس کے 2 دیگرساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

دہشت گرد جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان پر خودکش حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد داعش خراسان کے رکن ہیں جنہو ں نے اہم سیاسی رہنماؤں کو ہدف بنایا تھا۔

دہشتگردوں کی نشاندہی پر ان سے 2خودکش جیکٹس اور3 ہیندگرنیڈ بھی برآمد کرلیے گئے۔

سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کو انٹلیجنس بیسڈ آپریشن میں گرفتارکیا گیا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ تینوں دہشتگردوں نے پکتیا افغانستان مرکز سے فدائی ٹریننگ حاصل کی تھی۔

peshawar

CTD

Terrorist Arrested