Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

صارفین کے حقوق کے تحفظ کی خاطر 10 لاکھ تک جرمانہ

یو اے ای نے نئے قوانین متعارف کرادیے، 46 خلاف ورزیوں اور متعلقہ جرمانوں کی تفصیلات جاری
شائع 12 جنوری 2024 12:35pm

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے 46 معاملات میں جرمانے متعارف کرائے ہیں۔ سب سے بڑا جرمانہ 10 لاکھ درہم تک ہے۔

حکام کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کے اعادے کی صورت میں لائسنس یا بزنس رجسٹریشن منسوخ بھی کی جاسکتی ہے۔

یو اے ای کی وزارتِ تجارت نے جمعرات کو 46 نئی خلاف ورزیوں کی فہرست پیش کی۔ دی فیڈرل ڈیکری لا نمبر 5 کے تحت 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

وزارتِ معیشت کے انڈر سیکریٹری عبداللہ الصالح نے بتایا کہ کسی ترمیم کے ذریعے اتنا بڑا جرمانہ عائد کرنے یو اے ای میں یہ پہلا موقع ہے۔ نئے قانون کے تحت تاجروں پر تاجروں پر 43 خلاف ورزیوں کی پاداش میں ایک سے 10 لاکھ درہم تک کے جرمانے کیے جائیں گے۔

فروخت کی ہوئی چیز کی مرمت میں ناکامی، آفٹر سیلز خدمات فراہم نہ کرنے، چیزیں واپس نہ لینے اور ایک خاص مدت میں رقم واپس نہ کرنے پر ڈھائی لاکھ درہم تک جرمانہ وصول کیا جاسکتا ہے۔

صحتِ عامہ کے تحفظ سے متعلق قواعد و ضوابط کا خیال نہ رکھے جانے کی صورت میں 2 لاکھ درہم تک جرمانہ وصول کیا جاسکے گا۔

نئے قوانین کے تحت معاملات تیزی سے نمٹائے جائیں گے تاکہ صارفین کو عدالت نہ جانا پڑے۔ شفافیت یقینی بنانے کی بھی پوری کوشش کی گئی ہے۔

وزارتِ معیشت مقامی حکومتوں سے مل کر ایسا نظام وضع کر رہی ہے جس میں صارفین کا فوری ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔ اس کا مقصد صارفین کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ان کے حقوق کا معقول طریقے سے تحفظ ممکن ہوسکے۔

UAE

Fines

CONFIDENCE OF CONSUMERS

OFFENCES

PENALTIES