Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

معاذ خان اورصبا رحمان کے نکاح کی تصاویر وائرل

دُلہن نے نندوں کا ڈیزائن کردہ جوڑا پہنا، ایمن اور منال مرکز نگاہ بنی رہیں
شائع 12 جنوری 2024 01:46pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

پاکستان شوبزانڈسٹری میں بہنوں کی مقبول جوڑی ایمن اور منا کے بھائی معاذ خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

گزشتہ روزکراچی میں معاذ خان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صبا رحمان کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اس جوڑے کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر نکاح کی تقریب سے تصاویر و ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ وائرل تصاویر میں معاذ خان اور صبا رحمان کو خوبصورت سفید ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے۔

صبا رحمان کا یہ خوبصورت عروسی جوڑا ایمن منال کلازٹ کا ڈیزائن کردہ تھا۔ معاذ خان نے اس خاص دن کی مناسبت سے سفید سوٹ کےساتھ اسکائی بلو کوٹ پہن رکھا تھا۔

دلہا اوردلہن کے ساتھ ساتھ اداکارہ ایمن خان، منال خان، منیب بٹ، احسن محسن اور ایمن کی والدہ بھی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز چند روز قبل ڈھولکی کی تقریب سے ہوا تھا جو سوشل میڈیا پر خاصا وائرل رہی تھی۔

واضح رہے کہ سال 2022 میں معاذ خان اور صبا رحمان کی ’بات پکّی‘ کی رسم ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے لوگ شریک ہوئے تھے۔

Instagram

Viral Video

Wedding

Minal Khan

Aiman Khan

fashion

lifestyle

شخصیات

nikkah

Muneeb butt

Viral Pictures

Ahsan Ikram

social media influencer

Wedding Festives

Maaz Khan

Saba Rehman