Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر آج بھی سستا، روپے کی ترقی کا سفر جاری

انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 280.35 روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2024 06:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

جمعہ کو انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 76 پیسے کی کمی آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 280.35 روپے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوا۔

روپیہ ایک بار پھر ڈالر پر حاوی، امریکی کرنسی کی قدر کم ہوگئی

11 جنوری کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 11 پیسے تھا۔

interbank

dollar vs rupee

US Dollars

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)