Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 65 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2024 10:37am

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) میں جمعہ 12 جنوری کو مثبت آغاز کے ساتھ ہی ایک بار پھر 65 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی۔

ئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالرزکی منظوری کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پربھی مثبت اثرپڑا ہے۔

ابتدائی سیشن میں 100 انڈیکس 400 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔

جمعرات کو مارکیٹ 64 ہزار 617 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

چند روز قبل مارکیٹ 65 ہزار پوائنٹس سے اوپر تھی لیکن اس کے بعد مندی کا رجحان رہا اور ایک موقع پر 64 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے گر گیا۔

stock market

pakistan stock exchange