Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیئر اداکار خالد بٹ طویل علالت کے بعد چل بسے

اداکار کے انتقال کی خبر پی ٹی وی اداکار محسن گیلانی نے انسٹا اکاؤنٹ پر دی
شائع 12 جنوری 2024 08:45am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار خالد بٹ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

خالد بٹ کے انتقال کی خبر پی ٹی وی کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

انہوں نے خالد بٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ان کے انتقال کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’خالد بٹ انتقال کر گئے‘۔

ذرائع کے مطابق خالد بٹ طویل عرصے سے شدید علیل تھے اور ان کا علاج چلا رہا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

خالد بٹ پاکستان ٹیلی ویژن، فلم اور تھیٹر کے مشہور اداکار تھے۔ ملتان میں پیدا ہونے والے اداکار نے اپنے کیریئر کا آغاز 1970 میں فلموں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا تھا۔

1978 ء میں انہیں بطورِ اداکار کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے اپنے پہلے سیریل میں ہیرو کا کردار ادا کرتے ہوئے مداحوں کو محظوظ کیا۔

انہوں نے متعدد ہٹ پی ٹی وی سیریلز میں بھی اداکاری کے جوہر دِکھائے۔

death

PTV

Actor

News

lifestyle

شخصیات

showbiz celebrities

Veteran actor

Khalid Butt

Theatre Actor