Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین عدالت کیس: ایمل ولی خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان سے معذرت کرلی

اے این پی 4 نسلوں سے عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے، صوبائی صدر اے این پی
شائع 11 جنوری 2024 11:41pm

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان سے معذرت کرلی۔

ایک بیان میں ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اگر میرے بیان سے چیف جسٹس ابراہیم خان کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، عدالت کے اندر واقعے پر بھی معذرت خواہ ہوں۔

اے این پی کے صوبائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اے این پی 4 نسلوں سے عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں

’گِلہ عورتیں کرتی ہیں‘، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ایمل ولی خان کو طعنہ

عدالت میں درخواستگزار پر اے این پی کارکنان کا تشدد ، چیف جسٹس پشاور نے سماعت چھوڑ دی

ایمل ولی خان نے ہدایت کی ہے کہ اے این پی کارکن جمہوریت کو جمہوریت رہنے دیں۔

Peshawar High Court

Contempt of Court

ANP

aimal wali khan

awami national party

Chief Justice Muhammad Ibrahim Khan