Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

ملکی زرمبادلہ ذخائر ذخائر 13 جنوری تک 14ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں
اپ ڈیٹ 11 جنوری 2024 11:13pm

معاشی میدان سے پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دے دی، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر ذخائر 13 جنوری تک 14ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی رقم کو منظور کر لیا، جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر مل جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو 13 جنوری تک 70 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پہلا جائزہ منظور کیا اور دوسری قسط کی مد میں فنڈز کی منظوری دی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف مشن نے دوسری قسط منظور کرنے کی سفارش کی تھی۔

پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر 2023 کو طے پایا تھا۔

عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پہلے جائزے پر عملے کی سطح پر معاہدہ طے پایا گیا جو ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔

آئی ایم ایف نے بتایا تھا کہ ناتھن پورٹر کی سربراہی میں وفد نے 2 سے 15 نومبر 2023 تک اسلام آباد کا دورہ کیا تاکہ آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت پاکستان کے معاشی پروگرام کے پہلے جائزے پر مذاکرات کیے جائیں۔

اعلامیے کے مطابق ناتھن پورٹر نے دورے کے اختتام پر بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت پہلے جائزے پر عملے کی سطح پر معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز پہلے ہی مل چکے ہیں، آئی ایم ایف سے مزید 70 کروڑ ڈالرز ملنے سے پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ سال جون میں معاشی استحکام کے پروگرام کی حمایت کے لیے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمینٹ کا معاہدہ طے پایا تھا۔

مزید پڑھیں

پاکستان نے ڈالر پر آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرا دی

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف قرض منظوری کا معاملہ جنوری تک تاخیر کا شکار

آئی ایم ایف پروگرام خطرے میں پڑ سکتا ہے، تجزیہ کاروں نے خبردار کردیا

اسلام آباد

IMF

IMF programme

IMF PAKISTAN

PAKISTAN IMF AGREEMENT

Executive Board Meeting IMF