Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات 2024 کے حوالے سے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم

کنٹرول روم کے ذریعے سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کی جائے گی
شائع 11 جنوری 2024 07:51pm

عام انتخابات 2024 کے حوالے سے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا، کنٹرول روم کے ذریعے انتخابات کے لیے سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد میں کنٹرول روم قائم کردیا۔

کنٹرول روم کے ذریعے انتخابات کے لیے سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ کنٹرول روم نیشنل ایکشن پلان کے کوآرڈی نیٹر بریگیڈیئر شہزاد نذیر کی سربراہی میں قائم کیا گیا۔

کنٹرول روم کے دیگر ممبران میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ڈپٹی سیکرٹری طاہر اکبر اعوان کنٹرول روم کے ممبر، سیکشن آفیسر مبشر حسن کوآڈینیشن آفیسر مقرر کیے گٸے۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب دورانی کی ہدایت پر کنٹرول روم کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد

interior ministry

Election 2024

control room

Election Jan 11 2024